ٹائی سن پھر رنگ میں رائے جونز سے مقابلہ متوقع

   

نیو یارک ۔ معروف امریکی باکسر مائیک ٹائی سن ایک مرتبہ پھر باکسنگ رنگ میں اترنے کے لیے تیار ہیں جس کے لیے انھوں نے اپنا 100 پونڈ وزن بھی کم کرلیا ہے۔ مائیک ٹائی سن رائے جونز سے لڑنے کے لئے تیار ہیں اور ایک ٹی وی انٹرویو میں شرٹ اتارکر اپنی طاقت دکھادی۔باکسنگ کی دْنیا کے لیجنڈ باکسر مائیک ٹائی سن کے مداح ایک بار پھر اپنے پسندیدہ باکسر کو رنگ میں ایکشن میں دیکھنے کے لیے تیار ہوجائیں کیونکہ وہ 28 نومبرکو لاس اینجلس میں آٹھ راؤنڈ کے نمائشی مقابلے میں ایک اور نامور سابق باکسر رائے جونز جونیئر کے مدمقابل آرہے ہیں۔صدی کے سب سے عظیم باکسر محمد علی کے بعد جس باکسر نے شائقین باکسنگ کی توجہ حاصل کی وہ مائیک ٹائی سن ہیں۔1980 اور1990 کے دہے میں باکسنگ رنگ میں ان کے سامنے کوئی نہیں ٹھہر پاتا تھا۔پروفیشنل کیریئر شروع کرنے کے پانچ سال بعد اْنہیں اپنے38 ویں مقابلے میں پہلی مرتبہ شکست بسٹر ڈگلس کے ہاتھوں ہوئی تھی۔انھوں نے 38 برس کی عمر میں باکسنگ سے سبکدوشی اختیارکی تھی، جبکہ انھوں نے اپنا آخر مقابلہ سال 2005 میں لڑا تھا۔ اْن کے حریف 51 سالہ رائے جونز جونیئر بھی1990 کی دہے میں اپنے زمرے کے نامور باکسر رہے ہیں۔ تاہم اب شائقین کو انتظار ہے کہ اس نمائشی مقابلے میں کون فاتح ہوتا ہے۔