ٹائی ویمن 2025 روڈ شو کا نظام آباد میں کامیاب انعقاد

   

نظام آباد۔ 20 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) خواتین کاروباریوں کو بااختیار بنانے کے مشن کے تحت ٹائی حیدرآباد، ٹائی نظام آباد تلنگانہ حکومت کے ادارہ ٹی جی آئی آئی سی (TGIIC) اور کاکتیہ سینڈ باکس (Kakatiya Sandbox) کے اشتراک سے ”ٹائی ویمن 2025 روڈ شو” کا کامیاب طور پر انعقاد نظام آباد کے آئی ٹی ٹاورس میں عمل میں لایا گیا۔ اس تقریب میں تلنگانہ کے ٹئیر-2 اور ٹئیر-3 شہروں سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت خواتین کاروباری، صنعتی رہنما اور کاروباری نظام سے وابستہ اہم شخصیات نے شرکت کی۔ٹائی ویمن پروگرام کی چیئر نیتیکا مہیشوری نے اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ پروگرام صرف حیدرآباد کے لیے نہیں، بلکہ ریاست کے تمام شہروں کی خواتین کاروباریوں کو مواقع فراہم کرنے کے لیے ہے۔ ہمارا مقصد ہر خاتون کو پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جو کسی بھی سطح پر کاروبار کا آغاز یا توسیع چاہتی ہو۔ پروگرام میں شرکت کے لیے تمام خواتین بلا معاوضہ رجسٹریشن کر سکتی ہیں۔ رابطہ نمبر: 8143000397 یا [email protected]”۔تقریب کا آغاز ٹائی نظام آباد کے صدر اور سکجیت اسٹارچ اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ کے سینئر نائب صدر راجیوا دعاکی استقبالیہ تقریر سے ہوا۔ اس کے بعد ٹائی حیدرآباد کے چارٹر ممبر اور کراس بارڈر لیبز کے بانی سببراجو پریچیرلا نے افتتاحی خطاب کیا اور خواتین کاروباریوں کے لیے اس پروگرام کی افادیت پر روشنی ڈالی۔پروگرام کی خاص توجہ کا مرکز ”شی بلڈز، شی لیڈز” کے عنوان سے منعقدہ پینل ڈسکشن رہی، جس کی میزبانی شانتھالا ویگاس، سینئر ڈائریکٹر ٹائی حیدرآباد نے کی۔ پینل میں جئے بھارتی، شراویا نالا اور انکت شاہ جیسے ممتاز کاروباری رہنما شامل تھے جنہوں نے اپنے سفر، چیلنجز اور رہنمائی کے تجربات شرکاء کو واقف کرواتے کہا کہ ٹائی ویمن پروگرام کے لیے مستقل حمایت پر تلنگانہ حکومت کے چیف ریوینیو آفیسر سری کانت لنکا کا خصوصی طور پر اظہار تشکر کیا پروگرام کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرنے والے شرکاء ٹی جی آئی آئی سی، ٹائی نظام آباد، کاکتیہ سینڈ باکس اور ناندی وینچرز سے اظہار تشکر کیا ۔