ٹائی ٹینک حادثہ کی رپورٹ پر مبنی قدیم اخبار دستیاب

   

لندن: مشہور زمانہ بحری جہاز ’’ٹائی ٹینک‘‘ کے حادثہ پر معروف برطانوی اخبار کا شائع ہونے والا خصوصی شمارہ 112 سال بعد منظر عام پر آ گیا۔ دنیا میں بحری حادثات میں ٹائی ٹینک کا حادثہ سب سے سنگین ہے جس میں 1500 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے اور یہ واقعہ 20 اپریل 1912 میں بحر اوقیانوس میں پیش آیا تھا۔ حادثہ پر اس وقت کے برطانوی اخبار ڈیلی مرر نے خصوصی اشاعت کی تھی، جس میں حادثہ کی مکمل تفصیلات بیان کی گئی تھیں۔ ٹائی ٹینک تو فلم اور کئی قصوں کے سبب لوگوں کے ذہنوں میں محفوظ رہا، لیکن اس بدترین بحری حادثہ پر شائع ہونے والا یہ خصوصی ضمیمہ لوگوں کی نظروں سے اوجھل ہوگیا جو اب ایک صدی سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد ایک الماری سے ملا ہے۔