لندن : دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز اپنے اولین سفیر پر روانہ ہونے کیلئے تیار ہے۔ ٹائی ٹینک سے 5 گنا بڑا بحری جہاز آئیکون آف سی سیز 27 جنوری 2024ء کو امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی سے اولین سفر پر روانہ ہو گا۔ رائل کیریبین نامی کمپنی کا یہ بحری جہاز اولین سفر سے قبل پورٹوریکوکی بندرگاہ یونسائی پر لنگر انداز ہوا جہاں اس کا ریگولیٹری معائنہ کیا گیا۔ اس بحری جہاز میں 20 عرشے ہیں اور اس میں ایک وقت میں 5610 مسافر اور عملے کے 2350 افراد سفر کر سکیں گے۔
نیویارک: غزہ کی حمایت میں احتجاجی ریلی
نیویارک:امریکہ کے شہر نیویارک میں غزہ کی حمایت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مظاہرین نے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے، مظاہرین نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فورسز 7 اکتوبر 2023 سے مسلسل غزہ کے علاقوں کو نشانے پر رکھے ہوئے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 22 ہزار 925 سے متجاوز ہو چکی ہے ۔
