لندن: ایک چھوٹی سی سیاحتی آبدوز سے اتوار سے کسی وجہ سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ ان کے اندر موجود افراد بحر اوقیانوس میں ڈوبے ہوئے ٹائی ٹینک کے ملبہ کی تلاش کے دورہ پر تھے۔ آبدوز میں کپتان، ایک ارب پتی اور کئی سالوں سے برطانیہ میں مقیم ایک برطانوی سمیت 4 سیاح ہیں۔ یہ برطانوی 59 سالہ ہمیش ہارڈنگ ہیں۔ یہ بزنس جیٹ اور ہیلی کاپٹر کی فروخت کیلئے ایکشن ایوی ایشن کے چیئرمین ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق آبدوز میں صرف 96 گھنٹے آکسیجن ہوتی ہے۔کمپنی کے ترجمان کے مطابق OceanGate Expeditions جس نے ڈھائی لاکھ ڈالر میں اس سفر کا اہتمام کیا، نے فوری طور پر ایک ریسکیو ٹیم کو آبدوز کی تلاش کیلئے روانہ کردیا۔ کمپنی کے ترجمان کے مطابق ریسکیو ٹیم آبدوز کے سواروں کو محفوظ مقام پر واپس لائے گی۔ آبدوز میں موجود افراد کے کے اہل خانہ نے بتایا کہ کہ آبدوز کا بیس کے ساتھ آخری رابطہ اتوارکو جی ایم ٹی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے ہوا تھا۔ ان کی آبدوز اس وقت ’’ٹائی ٹینک‘‘ کے ملبے کے عین اوپر تھی۔’OceanGate Expeditions‘ کمپنی کے ترجمان کے مطابق کمپنی نے 250,000 ڈالر میں اس سفر کا اہتمام کیا تھا۔