ٹاسک فورس کے دھاوے ، قمار بازی میں ملوث20 افراد گرفتار

   

حیدرآباد: ٹاسک فورس پولیس نے شہر کے دو علاقوں میں دھاوا کرتے ہوئے قمار بازی میں ملوث افراد کو گرفتار کرلیا ۔ پہلی کارروائی میں ٹاسک فورس ٹیم نے کے وی جے کمار اور اس کے ساتھ 15 افراد کو ادتیہ انکلیو انا پورنا بلاک ایس آر نگر میں دھاوا کرتے ہوئے قمار بازی کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔ اس کارروائی میں پولیس نے دو لاکھ 36 ہزار نقد رقم اور دیگر اشیاء ضبط کرلیا۔ اسی طرح ایک اور کارروائی میں ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے عابڈس کے علاقہ کٹل منڈی میں ایک اپارٹمنٹ پر دھاوا کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا۔ اس دھاوے کے دوران ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار افراد کے قبضہ کے نقد رقومات اور دیگر اشیاء ضبط کئے ہیں۔