ٹاس تلنگانہ اوپن اسکول ایس ایس سی / انٹر داخلے

   

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : ٹاس تلنگانہ اوپن اسکول کے ایس ایس سی ( اوپن ) اور انٹر میڈیٹ اوپن میں داخلے کے لیے آخری تاریخ میں توسیع کی گئی ہے ۔ ایس ایس سی کیلئے 14 سال یا زائد عمر کے لڑکے / لڑکیاں ہیں ۔ پرائیوٹ ایس ایس سی ختم ہونے کے بعد ٹاس سے پانچ مضامین کا امتحان کی سہولت ہے اور دسویں کامیاب طلبہ انٹر ( اوپن ) میں داخلے حاصل کرسکتے ہیں ۔ داخلے کی معلومات کیلئے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر ربط کریں ۔۔