حیدرآباد 13 اگسٹ (سیاست نیوز) حیدرآباد ٹریفک پولیس نے ٹالی ووڈ اداکار ناگا شوریا کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 500 روپئے جرمانہ عائد کیا ہے۔ ٹریفک پولیس انسپکٹر پنجہ گٹہ ایم روی نے بتایا کہ جوبلی ہلز تا پنجہ گٹہ آنے والی ایک ایس یو وی کار کے شیشے مکمل سیاہ ہونے کی وجہ سے روک لی گئی اور اُس میں سوار ٹالی ووڈ اداکار کو 500 روپئے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ اِس کارروائی کے دوران ٹریفک پولیس عملہ نے گلاس پر چڑھے ہوئے سیاہ اسکرین کو نکال دیا۔
