حیدرآباد ۔ 29 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے محکمہ ایکسائز کو ہدایت دی ہے کہ ٹالی ووڈ ڈرگ اسکام کے سلسلہ میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے طلب کی گئی تفصیلات کو پیش کیا جائے۔ محکمہ ایکسائز کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ٹالی ووڈ ڈرگس کیس کے بارے میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کو تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی ہے۔ سماعت کے موقع پر ایکسائز عہدیداروں کی عدم موجودگی پر عدالت نے ناراضگی کا اظہار کیا۔ چیف سکریٹری سومیش کمار اور ڈائرکٹر ایکسائز سرفراز احمد پر برہمی ظاہر کی گئی۔ عدالت نے تفصیلات انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کو پیش کرنے کے لئے پابند کیا ہے۔ ر