ٹاملناڈومیں دو روز عام مقامات پر تحدید

   

چینائی : ٹاملناڈو حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاوکو روکنے کے لئے منگل کو 15سے 17 جنوری تک پونگل کی چھٹیوں کے دوران سبھی ساحل سمندر، ونڈلور چڑیاگھر اور ماملّپورم میں لوگوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے ۔ایک سرکاری ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 25 مارچ کو نافذ کئے گئے لاک ڈاون کے بعد سے حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے مختلف اقدام کئے تھے اور لوگوں کی حفاظت کی جس سے وائرس کے پھیلاو کا کافی حد تک کنٹرول کیا جاسکا۔چارروزہ پونگل اتسو کے آخری روز 16 جنوری کو کنّوم پونگل کے موقع پر بھی تحدید عائد ہوگی۔