چینائی: ٹاملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ، بھارت رتن اور آل انڈیا دراوڑ منیترا کزگم کے بانی ایم جی رامچندرن کو آج ریاست بھر میں ان کے 107 ویں یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ٹاملناڈو حکومت کی جانب سے ، وزراء ٹی ایم انبرسن اور پی کے سیکر بابو اور گریٹر چنئی کارپوریشن کی میئر آر پریا نے شہر کے گوئنڈی میں واقع ڈاکٹر ایم جی آر میڈیکل یونیورسٹی کیمپس میں ان کے مجسمے پر پھولوں کا ہار پہنایا اور ایم جی آر کی سجائی گئی تصیور پر گلہائے عیقدت پیش کیا۔چینائی میں اے آئی اے ڈی ایم کے کے جنرل سکریٹری اور اپوزیشن لیڈر ایڈاپڈی کے پلانی سوامی نے پارٹی کے سینئر لیڈروں اور سابق وزراء کے ساتھ پارٹی ہیڈکوارٹر میں ان کے مجسمے پر پھول چڑھانے کے بعد ایم جی آر کی سجائی گئی تصویر پرگلہائے عقیدت پیش کیا۔