کرور، 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو کے ضلع کرور میں مالک مکان نے گھر کا کرایہ نہیں دینے کی وجہ سے ایک خاندان کو گھر سے باہر نکال دیا ہے ۔پولیس نے اتوار کو بتایا کہ ایک مزدور ناگراجن نے کرور ضلع کے موکانان کرچی میں پیریار نگر میں کرایہ کا مکان لیا تھا اور مالک مکان کے ساتھ 4000 ہزار روپے پیشگی رقم دینے اور ماہانہ 2500 روپے کرایہ معاہدہ ہوا تھا۔ وہ تین ماہ سے یہاں رہا تھا لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے کام نہ ہونے کے سبب وہ معاہدہ کی رقم چار ہزار روپے نہیں دے پایا تھا مگر ماہانہ کرایہ مسلسل دے رہا تھا۔مالک مکان نے مبینہ طور پر ناگراجن پر گھر خالی کرنے کا دباؤ بنایا جس کے بعد ناگراجن نے ہفتہ کو گھر خالی کر دیا اور بیوی اور اپنے دو بچوں کو لیکر سڑک کے کنارے درخت کے نیچے رہنے لگا۔