ٹاملناڈو اسمبلی انتخابات:کاغذاتِ نامزدگی کا عمل شروع

   

چینائی۔ 30 مارچ (یو این آئی) ٹاملناڈو اسمبلی انتخابات کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا عمل پیر کے روز شروع ہو گیا ہے ۔ تاہم سرکاری تعطیلات کے باعث امیدواروں کے پاس اپنے کاغذات جمع کرانے کیلئے صرف چار دن کاہی محدود وقت ہے ۔ ریاست کی چیف الیکٹورل آفیسر ارچنا پٹائیک نے ایک بیان میں بتایا کہ 234 رکنی ٹاملناڈو قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے نامزدگیاں 30 مارچ 2026 سے لے کر 6 اپریل 2026 تک روزانہ صبح 11 بجے سے دوپہر 3 بجے تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ 31 مارچ، یکم اپریل، 3 اپریل اور 5 اپریل کو سرکاری تعطیلات ہونے کی وجہ سے ان دنوں میں نامزدگیاں وصول نہیں کی جائیں گی۔ اس طرح امیدواروں کے پاس عملی طور پر صرف چار دن یعنی30 مارچ، 2 اپریل، 4 اپریل اور 6 اپریل ہی دستیاب ہیں تاکہ وہ اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکیں چونکہ بڑی سیاسی جماعتیں اپنی سیٹوں کی تقسیم اور امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر چکی ہیں، اس لیے ریٹرننگ افسران کو ان چار دنوں میں خاصی مصروفیت کا سامنا کرنا پڑے گا۔