ٹاملناڈو : تجارتی سرگرمیوں کی رات 10 بجے تک اجازت

   

Ferty9 Clinic

چینائی: ٹاملناڈو میں جمعرات سے تمام دوکانات، ریستوران اور دیگر تجارتی سرگرمیاں رات 10 بجے تک جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ کے پلانی سوامی نے بتایا کہ کووڈ کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہوا جس نے نہ صرف ریاست ٹاملناڈو بلکہ پوری ملک کی معیشت کو متاثر کیا۔ اب جبکہ تہواروں کا موسم آرہا ہے اور معیشت میں بہتری کیلئے کاروبار کی رات 10 بجے تک اجازت دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنٹینمنٹ زونس میں واقع دو کانات کے سوائے باقی تمام دوکانات اور دیگر تجارتی سرگرمیوں کی اجازت دی جارہی ہے۔