ٹاملناڈو دسویں جماعت کے یکم جون سے امتحانات

   

چینائی، 12مئی (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو میں ایس ایس ایل سی کی دسویں جماعت کے بورڈ کے امتحانات یکم سے 12جون کے درمیان ہوں گے۔ ٹاملناڈو کے وزیر تعلیم کے اے سین گوٹین نے منگل کو اس کی اطلاع دی۔اس سے پہلے یہ امتحانات 24مارچ سے شروع ہونے تھے لیکن عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کیلئے نافذ ملک گیر لاک ڈاون کی وجہ سے امتحانات نہیں ہوسکے تھے۔ سین گوٹین نے بتایا کہ ایس ایس ایل سی کی دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات یکم جون سے شروع ہوں گے اور جس میں لینگویج کا ایک پیپر بھی ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ 26مارچ سے شروع ہونے والے گیارہویں جماعت کے امتحانات اب 2 جون سے شروع ہوں گے۔ 12ویں جماعت کا آخری بورڈ امتحان 24مار چ کو ہوا تھا لیکن لاک ڈاون پابندیوں کی وجہ سے اس میں 36,842 طلبا شامل نہیں ہوسکے تھے ۔ یہ امتحان اب 4 جون کو ہوگا۔