کئی شہروں میں موسلادھار بارش اور تیز ہوائیں، اسکول بند،طوفان میچانگ کی آندھراپردیش کی طرف پیشقدمی
چینائی: ٹاملناڈو کے دارالحکومت چینائی میں شدید بارش کی وجہ سے 12 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ساتھ ہی کئی ٹرینیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ اسکولوں میں آج یعنی 5 دسمبر تک تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ چینائی میں آٹھ لوگوں کی موت کی خبر بھی آئی ہے۔سمندری طوفان میچانگ تیزی سے ٹاملناڈو اور آندھرا پردیش کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ٹاملناڈو کے کئی شہروں میں موسلا دھار بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔ چینائی میں اتنی تیز بارش ہو رہی ہے کہ گاڑیاں کشتیوں کی طرح سڑکوں پر تیرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ طوفان کے ٹکرانے سے پہلے ہی مشرقی ساحل کی 5 ریاستیں الرٹ موڈ پر ہیں۔آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ طوفان نیلور اور مچلی پٹنم کے درمیان زمین سے ٹکرائے گا جس کے بعد اس کی رفتار کم ہو جائے گی۔شائع خبر کے مطابق چینائی میں شدید بارش کی وجہ سے 12 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ساتھ ہی کئی ٹرینیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ اسکولوں میں بھی چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ چینائی میں موسلادھار بارش کی وجہ سے آٹھ لوگوں کی موت کی خبر بھی آئی ہے۔ آندھرا پردیش کے وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے افسروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ امدادی اقدامات کرنے کے لیے ہائی الرٹ رہیں۔ آندھرا پردیش میں شدید طوفانی طوفان کے اثرات کے پیش نظر ریاستی حکومت نے 8 اضلاع تروپتی، نیلور، پرکاسم، باپٹلا، کرشنا، مغربی گوداوری، کونسیما اور کاکیناڈا کے لیے الرٹ جاری کیا ہے۔موسلادھار بارش کی وجہ سے چینائی ایئرپورٹ کے رن وے اور سب ویز پانی میں ڈوب گئے ہیں۔جس کی وجہ سے پروازیں متاثر ہو رہی ہیں۔آندھرا پردیش کے وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی بھی طوفان کے حوالے سے مسلسل میٹنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باپٹلا کلکٹریٹ نے مقامی لوگوں کی حفاظت اور راحتی کاموں کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے ہیں۔ طوفان کے باعث حکام کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 24گھنٹے کوآرڈینیشن اور صورتحال کی نگرانی کے لیے کنٹرول روم کے ساتھ میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔ اسی وقت، این ڈی آر ایف نے تمل ناڈو، آندھرا پردیش، اڈیشہ اور پڈوچیری کے لیے 18 ٹیمیں تعینات کی ہیں۔ 10 اضافی ٹیمیں بھی تیار رکھی گئی ہیں۔طوفان کے الرٹ کے پیش نظر ساحلی علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ گردابی طوفان میچانگ نے تمل ناڈو کو بے حال کر دیا ہے۔ کئی لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور بے شمار لوگ موسلادھار بارش کے بعد سیلاب جیسے حالات سے پریشان ہیں۔ اس درمیان تمل ناڈو حکومت نے مرکزی حکومت سے 5 ہزار کروڑ روپے کی مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مالی امداد گردابی طوفان میچانگ سے ہوئے نقصان اور انفراسٹرکچر کی از سر نو تعمیر کے لیے مانگی گئی ہے۔ راجیہ سبھا میں وقفہ صفر کے دوران اس مسئلہ کو اٹھاتے ہوئے ڈی ایم کے لیڈر تروچی شیوا نے یہ مطالبہ کیا۔رکن پارلیمنٹ تروچی شیوا نے کہا کہ ریاست کی سڑکیں زوردار بارش کی وہج سے ندیوں میں تبدیل ہو گئی ہیں۔ ساتھ ہی سڑکوں کو اس بارش سے بہت نقصان ہوا ہے۔
