ٹاملناڈو میں آبرسانی ایمرجنسی ڈی ایم کے ایم پی بالو

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) ڈی ایم کے ایم پی ٹی آر بالو نے کہا کہ ٹاملناڈو میں پانی کی شدید قلت کے باعث ایمرجنسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور مرکز سے اپیل کی کہ وہ اس معاملہ میں ریاست کی مدد کرے۔ راجیہ سبھا میں سوال جواب وقفہ میں انہوں نے کہا کہ ریاست سخت ترین آب قلت سے دوچار ہے جس کے باعث آبرسانی ایمرجنسی جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ انہوں نے حکومت کی توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند سالوں میں ہندوستان کے 21 شہروں کو شدید پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑے گا ۔