چینائی ۔ اولیائے طلبا کی رائے حاصل کرنے کے چند دن بعد ہی حکومت ٹاملناڈو نے 16 نومبر سے اسکولس کی دوبارہ کشادگی کے فیصلے سے دستبرداری اختیار کرلی ہے ۔ حکومت نے نویں سے بارہویں جماعت تک کے طلبا کیلئے اسکولس کے احیاء کا فیصلہ کیا تھا ۔ حکومت نے کالجس کے بھی 16 نومبر سے احیاء کا اعلان کیا تھا تاہم اب کہا گیا ہے کہ کالجس اور یونیورسٹیز کو 2 ڈسمبر سے صرف ریسرچ اسکالرس اور سال آخر کے پوسٹ گریجویٹ طلبا کیلئے ہی کھولا جائیگا ۔ حکومت نے کہا کہ تمام کالجس کے احیاء کے تعلق سے بعد میں اعلان کیا جائیگا ۔
