ٹاملناڈو میں انا ڈی ایم کے اور بی جے پی کی انتخابی مفاہمت

   

چینائی 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو میں حکمراں انا ڈی ایم کے کی آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لئے بی جے پی کے ساتھ مفاہمت ہوگئی ہے جس کے تحت زعفرانی جماعت اس ریاست میں پانچ نشستوں پر مقابلہ کرے گی۔ انا ڈی ایم کے کے رابطہ کار اور ڈپٹی چیف منسٹر او پنیرا سلوم اور مرکزی وزیر و سینئر بی جے پی لیڈر پیوش گوئل نے یہ اعلان کیا اور اس مفاہمت کو ایک عظیم اتحاد قرار دیا۔