ایروڈ ۔ 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو میں ایک 22 سالہ حاملہ خاتون کو کپڑے کا جھولا بناکر 6 کیلو میٹر پیدل چلتے ہوئے دواخانہ پنچایا گیا۔ خراب سڑکوں کی وجہ سے اس علاقہ تک ایمبولنس کا آنا مشکل تھا۔ ٹاملناڈو کے ایروڈ مقام پر مناسب سڑکیں نہیں ہیں۔ حالیہ بارش کے باعث کئی سڑکیں تباہ ہوگئی ہیں۔ عوام نے متبادل بندوبست کرتے ہوئے حاملہ خاتون کو ساڑی کی جھولی بنا کر ہاسپٹل پہنچایا جہاں راستہ میں اس نے مرد بچہ کو جنم دیا۔