چینائی 7 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ٹاملناڈو سے تعلق رکھنے والے مزید 63 افراد کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں جنہوں نے دہلی کے تبلیغی اجتماع میںشرکت کی تھی ۔ ٹاملناڈو میں جملہ کورونا مریضوں کی تعداد 690 ہوگئی ہے جن میں 637 ایسے ہیں جنہوں نے دہلی کے اجتماع میںشرکت کی تھی یا پھر ان سے رابطے میں آئے تھے ۔ منگل کو ایک دن میں 69 کورونا کیس سامنے آئے ہیں جن میں 63 افراد وہ ہیں جنہوں نے گذشتہ مہینے دہلی میں منعقدہ تبلیغی اجتماع میں شرکت کی تھی ۔