ٹرک نے گاڑیوں کو ٹکر دے دی، واقعہ سی سی ٹی وی میں قید
چینائی : ٹاملناڈو میں سیلم ۔ بنگلورو ہائی وے پر خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ٹریلر ٹرک نے کم از کم 12 گاڑیوں کو ٹکر دے دی جن میں کاریں اور ٹو وہیلرس بھی شامل ہیں۔ اس حادثہ میں چار افراد ہلاک جبکہ دیگر کئی زخمی ہوگئے۔ سارا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیمنٹ کے تھیلوں سے بھری ہوئی ٹرک نے ٹھہری ہوئی گاڑیوں کی قطار کو ٹکر دے دی۔ جس کے بعد زبردست ٹریفک جام دیکھا گیا۔