ٹاملناڈو میں دو تاجرین کی موت ، پولیس کو جوابدہ بنانے میں

,

   

حکومت کی ناکامی : ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا
چینائی۔ ٹاملناڈو میں دو تاجرین جئے راج اور بے نکس کی پولیس تحویل میں موت سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ حکومت پولیس کو جوابدہ بنانے میں مسلسل ناکام ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے پولیس تحویل میں ہلاکتوں پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ 2018ء کی NCRB ڈیٹا کے مطابق پولیس تحویل میں ہلاکتوں کے معاملے میں ٹاملناڈو دوسرے نمبر پر ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے کہا کہ ٹاملناڈو حکومت پولیس آفیسرس کی جانب سے دی جانے والی اذیتوں سے نظریں نہیں پھیر سکتی ۔ اس واقعہ کے بعد ریاست میں اس کے خلاف احتجاج اور حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے پر ریاستی حکومت نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس ظلم کا شکار باپ اور بیٹے کی ہلاکت کی تحقیقات سی بی آئی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس پولیس اسٹیشن میں یہ دردناک واقعہ پیش آیا، اس کے انسپکٹر کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔