ٹاملناڈو میں دو نئے اضلاع کی تشکیل جملہ تعداد بڑھ کر 35

   

چینائی ۔ 18 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) جمعرات کو ٹاملناڈو چیف منسٹر کے پلنی سوامی نے اعلان کیا کہ کیرونلویل اور کانچی پورم کو جوڑ کر دو نئے اضلاع ٹن کاسی اور چنگل پیٹ تشکیل دیئے جائیں گے ، جس کے باعث کُل اضلاع کی تعداد بڑھ کر 35ہوجائے گی ۔ وزراء کی جانب سے درخوسات پر انتظامیہ سہولت کی خاطر دو نئی ریاستوں کی تشکیل دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اضلاع کی تشکیل کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے اسپیشل آفیسرس کا تقرر عمل میں لایا جارہا ہے ۔ جنوری میں ڈیلوپورم ڈسٹرکٹ کو تقسیم کر کے حکومت نے 33ویں ڈسٹرکٹ کلاکوریچی کا قیام عمل میں لایا تھا ۔ علاوہ ازیں چیف منسٹر نے دیہی اور شہری شکایات کے ازالہ کیلئے ’’ چیف منسٹرس گریوینیس ریڈر سیل اسکیم ‘‘ تشکیل دی ہے ۔