ٹاملناڈو میں سرکاری بسوں سے ہندی اسٹیکرس نکال دیئے گئے

,

   

چینائی۔ 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)ٹاملناڈو ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے سرکاری بسوں سے ہندی تحریر والے اسٹیکرس جس کے ذریعہ حفاظتی ہدایات پیش کی گئی ، ان کو نکال دیا ہے کیونکہ اس طرح کے اسٹیکر کی تصویر سوشل میڈیا پر شدید برہمی کا موجب بنی ہے۔ محکمہ کے صحافتی بیان میں کہا گیا ہیکہ ہماری بسیں دیگر ریاستوں میں تیار کی جاتی ہیں ۔ مزید یہ کہ ہندی الفاظ یہ بسیں عوام کے زیراستعمال آنے سے قبل ٹامل الفاظ کے ذریعہ بدل دیئے جاتے ہیں۔ بعض بسیں اس تبدیلی میں رہ گئیں جس کے نتیجہ میں مقامی لوگوں کو اعتراض ہوا اور یہ معاملہ سوشل میڈیا تک پہنچ گیا جہاں شہریوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ٹاملناڈو میں ٹامل کا استعمال ہونا چاہئے۔ جنوبی ہند کی ریاستوں ہمیشہ علاقائی زبان اور قومی زبان ہندی کے مابین ٹکراؤ رہا ہے اور مقامی لوگوں نے ہمیشہ اپنی زبان کو ترجیح دی ہے۔