٭ نئے قانون شہریت (سی اے اے) سے دستبرداری کا مطالبہ کرتے ہوئے کیرالا کی ریاستی اسمبلی میں منظورہ قرارداد کا خیرمقدم کرتے ہوئے ڈی ایم کے پارٹی کے سربراہ ایم کے اسٹالن نے ٹاملناڈو اسمبلی میں بھی 6 جنوری کو ایسی ہی قرارداد منظور کرنے برسر اقتدار پارٹی اے آئی اے ڈی ایم کے سے اپیل کی ہے۔ اسٹالن نے کہا کہ ہندوستان کے عوام کی پرجوش خواہش ہے کہ ہر ریاستی اسمبلی کو اس طرح کی قرارداد منظور کرنا چاہئے تاکہ دستور کے بنیادی خد و خال محفوظ رہ سکیں۔