ٹاملناڈو میں کملاہیرس کے آبائی موضع میں جشن ، آتشبازی ، رنگولی

,

   

چینائی : امریکہ کی نو منتخب نائب صدر کملا ہیرس کے ٹاملناڈو میں واقع آبائی موضع تھلوسندرا پورم پین گنڈو میں عوام نے جشن منایا ۔ آتشبازی کے ساتھ رقص و سرور کا مظاہرہ ہوا ۔ گھروں کے سامنے رنگولی سجائی گئی ۔ عوام نے کملا ہیرس کے تصاویر والے پلے کارڈس لیکر خوشی کا اظہار کیا ۔گاؤں کے مکھیا نے رنگولی بناتے ہوئے اُسی میں کملا ہیرس کو مبارکباد پیش کی اور لکھا کہ یہ ہمارے گاؤں کیلئے فخر کی بات ہے ۔