ٹاملناڈو میں 10 اپریل سے کورونا تحدیدات

   

چینائی: ٹاملناڈو میں یومیہ تقریباً 4000 نئے کورونا کیس آنے پر حکومت نے 10 اپریل سے کئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے ۔ 10 اپریل سے تیوہاروں کے دوران تمام مندروں، مذہبی پروگراموں اور جلسوں پر پابندی رہے گی ۔ حکومت نے لاک ڈاؤن کی مدت 30 اپریل تک کر دی ہے ۔ کوئمبتور ہوٹل سیل اور ریٹیل تجارت پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ پھلوں اور سبزیوں کی دکانوں، شاپنگ مال، بڑے اسٹور، جویلری اسٹور پر پابندی کے دوران 50 فیصد استعداد کی بنیاد پر رات 11 بجے تک کام کی اجازت دی گئی ۔ علاوہ ازیں چائے کی دکانوں، ریسٹورنٹ کو رات 11 بجے تک کھولنے کی اجازت ہے ۔ اسی طرح کلب، پارک، چڑیا گھر، میوزیم میں محض 50 فیصد کی اجازت ہوگی۔ کہا گیا کہ سنیما گھروں، مال میں سنیما اسکرین اور تھیٹرس کو فی الحال 50 فیصد استعداد کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی گئی ۔بسوں میں مسافروں کو کھڑے ہونے کی اجازت نہیں ہے ۔ کہا گیا کہ ممنوعہ علاقوں میں کسی بھی چھوٹ کے بغیر لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کیا جائے گا۔غور طلب ہے کہ کورونا وائرس کے معاملے میں پورے ملک میں پانچویں مقام والی ریاست میں ایکٹیو کیس 277443 ہوگئے اور 12821 افراد کی موت ہوئی ہے ۔