چینائی : ٹاملناڈو کے ورودھونگر واقع ایک پٹاخہ فیکٹری میں مہیب آتشزدگی کی وجہ سے 16 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ اس خبر کی اطلاع ملنے کے بعد کانگریس رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی نے ایک ٹوئٹ کر مہلوکین کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’پٹاخہ فیکٹری میں آتشزدگی کے شکار لوگوں کے لیے افسردہ ہوں۔ جو لوگ پٹاخہ فیکٹری کے اندر پھنس گئے، ان کے بارے میں سوچ کر تکلیف ہو رہی ہے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے لکھا ہے کہ ’’میری ریاستی حکومت سے گزارش ہے کہ متاثرین کو جلد مدد پہنچائی جائے اور ریلیف مہیا ہو۔‘‘