چینائی۔ 28 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ٹاملناڈو کی تنظیم ’’ ٹاملناڈو توحید جماعت ‘‘ کے قائدین نے آج اپنے ارکان خاندان کے ساتھ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کیا ۔ ٹاملناڈو میں سی اے اے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔ احتجاجی ’’ آج الندور کورٹ کے قریب جمع ہوئے اور نعرے لگائے گئے ۔ احتجاجی اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھامے ہوئے تھے جن پر شہریت ترمیمی قانون سے دستبرداری کے مطالبہ سے متعلق تحریریں تھیں ۔ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سخت سیکوریٹی انتظامات کئے گئے تھے ۔
احتجاجیوں پر نقوی کی تنقید
نئی دہلی ۔ /28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف اپوزیشن قائدین کے احتجاج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس ناکارہ دستہ کا بوگس ایجنڈا جلد ہی ختم ہوجائے گا ‘‘ ۔
