تنجاور۔28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس کے پھیلنے سے روکنے کیلئے تملناڈو کے ضلع تنجاور کے ادھیرا م پٹنم مسجد میں ریونیو افسران نے 12 انڈونیشیائی شہریوں کو قرنطینہ میں رکھا ہے ۔موصولہ اطلاع کے مطابق سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ کچھ غیر ملکی شہری اور کرناٹک اور مغربی بنگال سے آئے کچھ لوگ مسجد میں رہ رہے تھے جس کے بعد ریونیو اور پولیس افسران کی ایک ٹیم نے مذہبی مقام کا دورہ کیا جہاں 23 مارچ سے 12 انڈونیشیائی سمیت بنگلور اور کولکاتہ کے 10-10 افرادٹھہرے ہوئے ہیں۔ ان سب کو مسجد میں ہی قرنطینہ کرایا گیا۔حکام نے ان لوگوں کے خون کے نمونے لئے اور ان کے ہاتھوں پر مہر لگائی۔مذہبی دورے پر ہندوستان دورے پر آئے تھائی لینڈ کے 8 مبلغین کے ایک گروپ کو ضلع مدرئی کے ترومنگلم کے پاس تھوپ پور میں ‘تھوریسک سرکاری اسپتال’ میں پہلے سے ہی الگ رکھا گیا تھا۔ذرائع نے کہا کہ 8 تھائی شہریوں اور انہیں لے جانے والے دو مقامی رہائشی کووڈ ۔19 (کورونا وائرس) کی جانچ میں منفی پائے گئے ہیں تب بھی انہیں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ۔تمل ناڈو میں کووڈ -19 کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 38 تک پہنچ گئی ہے ۔اسپتال کے قرنطینہ وارڈ میں 277 افراد کو داخل کرایا گیا ہے ۔