چینائی: ٹاملناڈو کی وزیر محنت نلوفر قفیل کورونا وائرس سے متاثرہ ملی ہیں۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ قفیل کے علاوہ ان کے بیٹا اور داماد بھی کورونا سے متاثر ہیں۔ٹیسٹ رپورٹ پازیٹیو آنے کے بعد محترمہ قفیل نے خود کو گھر میں آئسولیشن اور کورینٹائن کرلیا تھا۔کورونا سے متاثر ہونے والی محترمہ قفیل ریاست کی چوتھی وزیر ہیں۔ اس سے پہلے اعلی تعلیم کے وزیر کے پی انبالاگن، بجلی کے وزیر پی تھنگمنی اور کوآپریٹیو کے وزیر سیلور کے راجو بھی کورونا وائرس سے متاثر گئے ۔قفیل وانیاں بادی اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرتی ہیں۔ قفیل یونانی طب کی ڈاکٹر ہیں جبکہ ان کا بیٹا ایلوپیتھک ڈاکٹر ہیں۔ونیابادی میں واقع ان کے گھرکو سینی ٹائز کیا گیا ہے ۔محکمہ صحت کے افسر ترپتور ضلع میں حال ہی میں سرکاری تقریب میں ان کے رابطہ میں آئے لوگوں کی شناخت کررہے ہیں۔قفیل ریاست میں کورونا وائرس سے متاثرہ ہونے والی بارہویں رکن اسمبلی ہیں۔
