ٹاملناڈو کے اسلامیہ کالج میں 25واں قومی اردو کتاب میلہ

   

چینائی : تمل ناڈو کے وانمباڑی کے اسلامیہ کالج گراؤنڈ میں 3تا11جنوری، قومی کونسل برائے فروغ اُردو زبان اور وانمباڑی مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کے اشتراک سے 25واں قومی اُردو کتاب میلہ منعقد کیاجارہا ہے ۔ قومی کونسل اور وانمباڑی ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے ماہ اکتوبر میں فروغ اُردو کے ضمن میں اسلامیہ کالج میں ایک اجلاس منعقد کیاگیا تھاجس میں جنا ب سید عبدالباسط شکیل ڈائرکٹر ھدیٰ پبلی کیشنز حیدرآباد کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیاتھا۔اس اجلاس میں فروغ اُردو کی مختلف کوششوں پر تفصیل سے غور و خوص کیا گیا۔ جناب سید عبدالباسط شکیل نے تجویز پیش کی کہ فروغ اُردو کیلئے کل ہند اُردو کتاب میلہ ایسے علاقوں میں منعقد کیا جائے جہاں اکثر اُردو کتابیں دستیاب نہیں ہوتی۔