چینائی 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سنٹرل بینک آف انڈیا کی جانب سے ٹامل اخبارات میں اعلان شائع کئے جانے کے بعد بینک اکاؤنٹ ہولڈرس میں بے چینی پھیل گئی۔ بینک نے اپنے کسٹمرس سے کے وائی سی داخل کرنے کی ہدایت دی تھی۔ این پی آر کی بھی نشاندہی کی گئی۔ اِس اشتہار کے شائع ہونے کے فوری بعد مسلم علاقوں میں واقع بینکوں پر کھاتہ داروں کا ہجوم امڈ پڑااور اپنی رقومات نکالنے کیلئے عوام بے چین دکھائی دیئے۔ عوام نے اپنے تمام بینک کھاتے خالی کرلئے۔ مقامی شہری ایڈوکیٹ احمد صاحب نے بتایا کہ سنٹرل بینک کے اشتہار کے بعد عوام میں بے چینی پیدا ہوئی کیوں کہ بینک نے این پی آر کو بھی ثبوت کے طور پر قبول کرنا شروع کیا تھا۔