چینائی : انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے اہلکاروں نے 17 گھنٹے طویل چھاپے کے بعد ٹاملناڈوکے توانائی، ایکسائزاورپروہبیشن کے وزیر وی سینتھل بالاجی کو منی لانڈرنگ کے ایک کیس میں گرفتار کیا ہے ۔ای ڈی نے منگل کو چھاپے کے بعد وزیر کو گرفتار کرلیا اور اس کے بعد ای ڈی کے اہلکار انہیں پوچھ گچھ کے لیے اپنے دفتر لے گئے ، جہاں انہوں نے سینے میں درد کی شکایت کی۔ اس کے بعد انہیں علاج کے لیے اومندورار گورنمنٹ ملٹی اسپیشلٹی اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں داخل کرایا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ متعدد وزراء اور حکمراں دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے ) کے ایم ایل ایز اور پارٹی کارکنان ان کی صحت کے بارے میں جاننے کے لئے اسپتال پہنچے ۔