ٹاملناڈو کے پانچ اضلاع میں ایک دن کا’مکمل لاک ڈاؤن‘

   

Ferty9 Clinic

تنجاور، 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو کے پانچ اضلاع میں مقامی انتظامیہ نے کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے پھیلاؤ پر روک تھام اور لوگوں کے اپنے گھروں میں ہی رہنا یقینی بنانے کے لئے اتوار کو ایک دن کا ‘مکمل لاک ڈاؤن’ لاگو کیا ہے ۔لاک ڈاؤن والے اضلاع میں تنجاور، تیروورور، اریاالور،کڈالور اور تینکاشی شامل ہیں۔ ان اضلاع میں آج سڑکوں اور عوامی مقام ویران نظر آرہے ہیں۔ صحت کی خدمات، دودھ اور ادویات دکانوں کے علاوہ دیگر دکانیں، بازار اور کاروباری ادارے بند ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابقمکمل لاک ڈاؤن کی مدت صبح چھ سے رات نو بجے تک مقرر کی گئی ہے ۔تنجاور ضلع کلکٹر ایم گووند راؤ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کے معاملے کو سنجیدگی سے لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں 17 مئی کو ملک گیر لاک ڈاؤن کے اختتام تک ہر اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کی جائے گی۔