چینائی : محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہیکہ ٹاملناڈو کے 6 اضلاع میں 25 ڈسمبر کو شدید بارش ہوگی۔ موسمیات کے مقامی مرکز نے آج بتایا کہ جنوب مغربی خلیجی بنگال میں ہوا کا کم دباؤ بنا ہوا ہے جس کے زیراثر آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران 21 تا 23 ڈسمبر ٹاملناڈو اور پڈوچیری میں ہلکی تا اوسط بارش ہوسکتی ہے۔ اس دوران 45 تا 55 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں بھی چلیں گی ۔