ڈِنڈی گُل،وِلُّوپورم،13دسمبر(سیاست ڈاٹ کام ) تملناڈو میں جمعہ کے روز ملک کے دل و دماغ کو جھنجھوڑنے والے واقعات میں دو خاندانوں کے 09افراد نے خود کشی کر لی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ضلع وِلُّوپورم میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت سائنائیڈ کھانے کی وجہ سے ہوئی ہے ۔ دوسری طرف ضلع ڈِنڈی گُل میں ایک ہی خاندان کے چار افراد نے ٹرین کے سامنے کود کر خود کشی کر لی۔ ذرائع نے بتایا کہ ضلع وِلُّوپورم میں ایک جوڑا ممنوعہ تین نمبر کی لاٹری میں لمبے عرصے سے پیسہ لگا رہا تھا اور اس پر 30 لاکھ روپیے کا قرض ہو گیا تھا۔ قبل ازیں اس جوڑے نے اپنے تینوں بچوں کو سائنائیڈ کھلایا اور بعد میں خود بھی کھا کر جان دے دی۔ یہ عبرتناک واقعہ وِلُّوپورمیں سیتھیری کرائی علاقے کے سلامت نگر کا ہے ۔ ہلاک ہونے والی کی شناخت ایم ارون کمار(33)، بیوی شیوگامی(26)، بیٹیاں پریہ درشنی(5)، یوشری(3) اور بھارتی (9ماہ) کے طور کی گئی ہے ۔
