ٹاملنا ڈو اسمبلی میں ڈرامائی مناظر

   


چینائی : ٹاملناڈو قانون ساز اسمبلی میں پیر کو اس وقت ڈرامائی مناظر دیکھنے میں آئے جب گورنر آر این۔ روی نے اپنے خطاب میں دراوڈ منیتر کزگم (ڈی ایم کے ) حکومت کے ’’دراوڑی ماڈل‘‘ کو بیان کرنے والے دو پیراگراف کو اجاگر کرنے سے گریز کیا اور خطاب کے بعد قومی ترانے کی روایت کو بھی چھوڑ دیا۔ نئے سال 2023 کے پہلے ہی اجلاس میں گورنر اور چیف منسٹر ایم کے اسٹالن کے درمیان ڈیڈ لاک کا انکشاف اجلاس کے طلب کرنے پر گورنر کے ایوان کو پڑھے گئے خطاب سے ہوا۔ اس دوران گورنر نے تیار کردہ تقریر میں شامل ہونے کے باوجود کچھ لیڈروں اور حکومت کے دراوڑ ماڈل کا ذکر تک نہیں کیا۔ گورنر کے خطاب کے بعد اسمبلی اسپیکر ایم اپاؤ نے گورنر کے خطاب کا ٹامل ورژن پڑھ کر سنایا۔ اس کے بعد ایک غیرمعمولی اقدام کے طور پر وزیراعلی اسٹالن نے قانون ساز اسمبلی کے ریکارڈ سے گورنر کے خطاب کا پرنٹ آؤٹ لینے کی تجویز پیش کی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ گورنر نے ایوان سے منظور شدہ خطاب کو نظر انداز کر دیا۔