ٹاملنا ڈو میں زہریلی شراب پینے سے 8 ہلاک

   

Ferty9 Clinic

چنائی: ٹاملناڈو میں دو الگ الگ واقعات میں مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے آٹھ افراد کی موت ہو گئی۔پولیس نے بتایا کہ ولوپورم ضلع میں چار اور چنگل پٹو ضلع میں چار کی موت ہوئی۔پولیس نے بتایا کہ 30 سے زائد افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دو ملزمین کو غیر قانونی شراب سپلائی کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ خصوصی ٹیمیں مزید مشتبہ افراد کی تلاش کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کی موت ہوئی ان پر شبہ ہے کہ انہوں نے صنعتی میتھانول ملی ہوئی غیر قانونی شراب پی تھی۔ چیف منسٹر ایم کے اسٹالن نے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے 10 لاکھ روپے اور علاج کیلئے 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔