ٹامل اب امریکہ میں بھی گونج رہی ہے : مودی

,

   

چینائی 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو کہاکہ ٹامل زبان کی گونج آج سارے امریکہ میں سنی جارہی ہے۔ وزیراعظم نے آئی آئی ٹی مدراس کے جلسہ تقسیم اسناد کے موقع پر اس تاثر کا اظہار کیا۔ جس سے چند دن قبل انھوں نے اقوام متحدہ میں اپنے خطاب کے دوران ٹامل کو دنیا کی ایک قدیم ترین زبان قرار دیتے ہوئے اس کی ستائش کی تھی۔ وزیرداخلہ امیت شاہ نے چند دن قبل ہندی کو ملک کی مشترکہ زبان بنانے پر زور دیا تھا جس پر ٹاملناڈو میں شدید احتجاج و برہمی کا اظہار کیا گیا تھا۔ اس دوران وزیراعظم کی طرف سے ٹامل زبان کی بار بار ستائش کو دراصل دلاسہ کے لئے ٹامل عوام تک رسائی کی کوشش تصور کیا جارہا ہے۔