نئی دہلی : ٹاملناڈو میں ایک شخص فلمی انداز میں برقعہ پہن کر بینک لوٹنے گیا لیکن ناکام رہا ۔ اس کا سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگیا ہے ۔ یہ واقعہ ہفتہ کو دھراپورم علاقہ میں کینرا بینک کا ہے ۔ سی سی ٹی وی میں نظر آرہا ہے کہ ایک برقعہ پوش شخص بینک کے اندر داخل ہوا اور کچھ دیر تک گھومتا رہا ۔ تھوڑی دیر بعد اس نے میز پر رکھی بندوق اٹھائی اور بینک ملازم کو دھمکیاں دینے لگا ۔ پھر وہ بینک میں بیٹھے ایک بوڑھے کے پاس گیا اور اسے بھی دھمکیاں دینا شروع کردیا ۔ اچانک ڈاکو کی بندوق گرگئی اور بوڑھے نے اسے اپنے تولیہ سے پکڑ لیا ۔ اسے علاج کیلئے ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے صحت یاب ہوتے ہی اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ ڈکیتی کا آئیڈیا ٹامل فلم سے لیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کی شناخت سریش نامی شخص کے طور پر ہوئی ہے ۔ وہ ایک طالب علم ہے ۔بتایا جارہا ہے کہ اس نے ڈکیتی کا خیال اجیت کمار کی ٹامل فلم تھونیوو سے متاثر ہوکر لیا ۔