چینائی: ٹاملناڈو ریلوے پولیس کی محنت رنگ لائی جب چار سال سے ڈھونڈ رہے سارق پکڑا گیا۔ ۹۳/ سالہ سارق پر الزام ہے کہ وہ اے ٹرینوں میں سے مسافرین کے قیمتی اشیاء سرقہ کرلیا کرتا تھا۔ پولیس نے آج اسے ٹاملناڈو میں ماؤنٹن ایکسپریس سے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہ الحمید چار سال قبل ٹاملناڈو او رکیرالا میں ٹرینوں میں سفرکررہے مسافرین کے قیمتی اشیاء کا سرقہ کرلیا تھا۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے 110تولہ سونا اور ۸۲/ لاکھ روپے نقد رقم برآمد کرلی۔ انگریزی اخبار ”دی ہندو“ میں شائع خبر کے مطابق شاہ الحمید کئی زبانیں روانی سے بول سکتا ہے جن میں اسپانش اور فرنچ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اس نے نیدرلینڈ سے ماسٹرس کی ڈگری بھی حاصل کی۔
حمید نے بتایا کہ اسے سرقہ کرنے کا عادت ملیشیا کی ایک ہوٹل سے لگی۔ وہ کوالالمپور میں ایک ہوٹل میں پارٹنربھی ہے۔ شاہ الحمید جمعہ کے دن ہندوستان لوٹا۔ ٹائمس آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق حمید اکثر مالدار خواتین کو نشانہ بنایا کرتا تھا۔ وہ قیمتی سامان سرقہ کرنے کی غرض سے اے سی ٹرین کا سفر کیا کرتا تھا۔ ڈی آئی جی ریلوے وی بالا کرشنا نے بتایا کہ شاہ الحمید ٹرین نکلنے سے ایک گھنٹہ پہلے اسٹیشن آجایا کرتا تھا اور اپنے شکار کو ڈھونڈتا پھرتا تھا۔ جب ٹرین میں اسے کوئی مالدار شخص دکھا ئی دیتا تھا وہ اپنا خالی بیاگ ان کے سامنے والی سیٹ پر رکھ دیا کرتا تھا اور نہایت رعب دارارنہ انداز اپنایا کرتا تھا جس سے کسی کوبھی اس کے چور ہونے پر شک و شبہ نہ ہوتا تھا۔ پولیس کے مطابق حمید نے تقریبا تیس ٹرینو ں میں سرقہ کی واراداتیں انجام دیں۔