چینائی : ٹاملناڈو کی ٹیلیویژن اداکارہ اور ہوسٹ وی جے چترا جس نے ٹامل سوپ کھوپیرا پانڈین اسٹوکس پروگرام میں اپنے رول کے ساتھ مشہور ہوگئی تھیں ، آج چینائی کے مضافات میں واقع ایک ہوٹل کے کمرہ میں مردہ پائی گئی۔ وہ 29 سال کی تھی۔ شبہ کیا جارہا ہیکہ ان کی یہ موت خودکشی کا نتیجہ ہے۔ پولیس ان کی موت کی وجوہات کا پتہ چلا رہی ہے ا ور نعش کو آٹوپسی کیلئے روانہ کیا گیا ہے۔ واضح رہیکہ ملک کے مختلف فلمی دنیا کی شخصیتوں کی جانب سے خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔