ٹامل کو بھی سرکاری زبانوں میں شامل کریں، مودی سے اسٹالن کی درخواست

   

٭ ڈی ایم کے کے صدر ایم کے اسٹالن نے وزیراعظم نریندر مودی سے درخواست کی ہیکہ ٹامل کو بھی ہندوستان کی سرکاری زبانوں میں ایک زبان بنائیں۔ وزیراعظم مودی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب سے واپسی کے بعد کہا تھا کہ امریکہ میں بھی ٹامل زبان گونج رہی ہے۔ اسٹالن نے کہا کہ ’ان (مودی) کے الفاظ نے نہ صرف ٹاملوں کو بے پناہ خوشی اور فخر کا موقع فراہم کیا ہے بلکہ دنیا بھر کے ٹاملوں کو خوشی ہوتی ہے‘‘۔