حیدرآباد 31 جنوری ( این ایس ایس )وزیر آئی ٹی کے ٹی راما راو نے آج کہا کہ میونسپل عہدیداروں کا رول تیز رفتار ترقی میں اہمیت کا حامل ہے ۔ انہوں نے میونسپل کمشنرس اسوسی ایشن کی ڈائری کی رسم اجراء انجام دیتے ہوئے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ میونسپل ایکٹ پر عمل آوری ہو رہی ہے ایسے میں عہدیداروں کو تیز رفتار ترقی کو یقینی بنانے اپنی کارکردگی کو بہتر بنانا ہوگا ۔ ریاستی ترقی ٹاونس کی ترقی پر انحصار کرتی ہے اور ٹاونس کی ترقی عہدیداروں کے عزم و حوصلے کے ذریعہ ہی ممکن ہے ۔ عہدیداروں کو زیادہ موثر اور کارکرد انداز میں خدمات انجام دینے کی ضرورت ہے ۔