ٹاون کے مسائل فوری حل کرنے بلدی عہدیداروںکو ہدایت

   

مجلس بلدیہ کورٹلہ کے آخری اجلاس میں چیئرپرسن ودیگرکا اظہار خیال

کورٹلہ ۔22جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کلوا کنٹلہ سنجے رکن اسمبلی کورٹلہ نے مٹ پلی ٹاون کے مسائل کو فوری حل کرنے مجلس بلدیہ کے عہدیداروںکو ہدایت دی۔ مٹ پلی ٹاون کے مجلس بلدیہ آفس میں چیئرپرسن مجلس بلدیہ مٹ پلی رانا وینی ‘ستیہ نارائنا کی صدارت میں مجلس بلدیہ کے آخری جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اس اجلاس میں 4ایجنڈے کے نکات کونسل کے سامنے پیش کیے گئے ۔ ارکان کی جانب سے تمام نکات منظور کیے گئے ۔ وارڈ کونسلرس نے کونسل کے روبرو مختلف مسائل کوپیش کیے ۔ اس ضمن میں رکن اسمبلی نے عنقریب ان وارڈس کے مسائل کی یکسوئی کرنے کی عہدیداروں کوہدایت دی۔ بعدازاں مجلس بلدیہ کے آخری اجلاس ہونے کے سبب تہنیتی پروگرام منعقد کیاگیا۔ چیئرپرسن مجلس بلدیہ مٹ پلی ‘ رانا وینی ‘ نائب چیئرمین کے ساتھ مجلس بلدیہ مٹ پلی کے کونسلرس ‘ کوآپشن ارکان نے رکن اسمبلی کورٹلہ سنجے کمار کو تہنیت پیش کرتے ہوئے مومنٹو سے نوازا ۔ بی آرایس حکومت کے دور میںمٹ پلی مجلس بلدیہ کے کونسلرس نے مٹ پلی ٹاون کو ترقی کی راہ پرگامزن کرنے کی کوشش کی ۔ ایک سال کے عرصہ میں کانگریس اقتدار میںمٹ پلی کی ترقی کیلئے ایک روپئے کا فنڈبھی نہیں دیاگیااوراب کانگریس کے دوراقتدارمیںساری ترقیاتی سرگرمیاں ٹھپ ہوچکی ہیں۔آئندہ آنے والے دنوں میں اقتدار میںآنے کے بعد ریاست کی بلدیات کی ترقی کی جائے گی۔ ٹاون کی ترقی کیلئے تعاون دینے پر کونسلرس سے کلواکنٹلہ سنجے نے اظہارتشکرکیا۔ اس پروگرام میںنائب چیئرمین مجلس بلدیہ بوئنی پلی چندراشیکھررائو‘ کمشنر موہن ‘منیجروینکٹ لکشمی ‘ مختلف محکموں کے عہدیداروں نے شرکت کی ۔
انڈین میڈیکل اسوسی ایشن مٹ پلی کا اجلاس
مٹ پلی۔22جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انڈین میڈیکل مٹ پلی اسوسی ایشن کی جانب سے صدرڈاکٹر گنگاساگرجنرل سکریٹری ڈاکٹر پی روی خازن نرمل ریڈی نائب صدر امریشور معاون سکریٹری ‘رمیش ریڈی ڈاکٹرراجیہ لکشمی اسٹیٹ کونسل رکن جاکب کرن کمار ‘ سنٹرل کونسل رکن ڈاکٹر تری لوک کمار‘ ایگزیکٹیورکن ڈاکٹر راجیشور‘ ڈاکٹر سائی کرشنا‘ ڈاکٹر ساگر پٹیل ڈاکٹرسدانندم ‘انڈین میڈیکل اسوسی ایشن آئی ایم اے کے کارکن موجودتھے نے کولکتہ میںمیڈیکل کالج طالبہ پرحملہ کرنے والے خاطی کوسزا کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس معاملہ میں ملوث دیگرافراد کو بھی سزادینے کا مطالبہ کیا۔