ٹاٹا موٹرس نے جمشیدپور، پونے پلانٹس میں پیداوار روک دیا

   

٭ آٹو موبائیل ادارہ ٹاٹاموٹر س نے مارکٹ میں کمزور مانگ کے سبب پونے اور جمشید پور پلانٹس میں جمعرات سے تین دن کیلئے پیداوار کو روک دی۔ ان میں پونے کی لکژری کار یونٹ جاگوار لینڈروور یونٹ بھی شامل ہے اور اس کے انجینئر ریسرچ سنٹر کو خارج رکھا گیا ہے۔ اس ادارہ نے کہا کہ ’’ہم نے پیداوار کو حقیقی طلب سے متناسب و ہم آہنگ کیا ہے اور اس کے مطابق کمپنی میں کام کے شفٹس اور کنٹراکٹ پر حاصل کردہ افرادی قوت کے شفٹوں کی تعداد میں موزونیت کے مطابق کمی بیشی کی ہے۔