حیدرآباد/28 ستمبر، ( پریس نوٹ ) ٹاٹا موٹرس جو کہ ہندوستان کی سب سے بڑی کمرشیل وہیکل مینو فیکچرر ہے۔ پک اَپ کے شعبہ میں ترقی کرتے ہوئے اس نے ہندوستان میں ایک سنگ میل طئے کیا ہے اور یودھا 2.0 ‘ انٹرا V20 bi-fuel اور انٹرا V50 متعارف کرتے ہوئے اس نے نیا مقام مرتب کیا ہے۔ مسٹر گریش واگھ ، ایگزیکیٹو ڈائرکٹر ٹاٹا موٹرس نے کہا کہ ہماری چھوٹی کمرشیل وہیکلس گذربسر کا سامان کرنے کیلئے شہرت رکھتی ہے۔ ٹاٹا یودھا2.0 کی خصوصیات میں پے لوڈ 2000 کلو گرام‘2.2L ڈیزل انجن معہ 250Nm ٹرک، گریڈ ایبلیٹی 30 فیصد، اَپ ڈیٹیڈ رگڈ لکس معہ میٹالک بمپر اور فینڈر، ٹاٹا انٹرا V50 کی خصوصیات میں پے لوڈ 1500 کلو گرام‘ 1.5L ڈیزل انجن معہ220Nm ، ٹرک ‘ طویل لوڈ باڈی، 2960mm کے علاوہ انٹرا V20 بائی فیول کی خصوصیات میں 1.2L بائی فیول انجن معہ 106Nm ٹرک، بائی فیول CV: 1000kg، اعظم ترین رینج 700km شامل ہے۔