ٹاٹا ٹی پریمئر اسٹریٹ چائز آف انڈیا کی لانچنگ

   

نئی دہلی : ٹاٹا کنزیومر پروڈکٹس لمیٹڈ نے آج ٹاٹا ٹی پریمیم – اسٹریٹ چائز آف انڈیا لانچ کرنے کا اعلان کیا۔کمپنی نے اس چائے کو دہلی میٹرو میں منعقد ایک پروگرام میں لانچ کیا۔ کمپنی کے پیکیجڈ بیوریجز کے صدر (انڈیا اور جنوبی ایشیا) پونیت داس نے کہا کہ چائے کی منفرد رینج میں ہندوستان کی سڑکوں سے متاثر منفرد ذائقے شامل ہیں۔ دہلی اسٹریٹ چائے اور دہلی کی مشہور یادگاروں کا جشن مناتے ہوئے ، دہلی میٹرو کو برانڈ کے دہلی پیک میں شامل کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر ریپر آر سی آر ریپ اسٹار نے خصوصی طور پر تیار کردہ ریپ گانا گایا۔مسٹرداس نے کہا کہ دہلی کی اسٹریٹ چائے کلچر کے رنگین جوش، اس گانے نے سلطان پور سے لوک کلیان مارگ میٹرو اسٹیشن تک سفر کو بھی رنگین بنا دیا۔